Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل ہائی ویز پر حادثات کیلئے ٹول فری نمبر

نئی دہلی ...حکومت نیشنل ہائی ویز پر کسی بھی ٹریفک حادثے کی اطلاع دینے کیلئے جلد ہی قومی ٹول فری نمبر جاری کریگی۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کا کہناہے کہ نمبر 1033ہوگا اور فروری کے پہلے ہفتے سے ہیلپ لائن کام کرنا شروع کردیگی۔ اس سلسلے میں ہم نے تمام کام مکمل کرلیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ حادثے کی صورت میں متاثرین کو فوری مدد دی جاسکے اور اسے قریبی اسپتال پہنچایا جاسکے۔ اتھارٹی کے چیئرمین دیپک کمار نے بتایا کہ ہم نے ریاستی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ ہائی وے پر ایمبولینسوں کا اہتمام کیاجاسکے۔ انکا کہناتھا کہ ٹول فری نمبر کو لوگوں میں متعارف کرانے کیلئے آگہی مہم شروع کی جائیگی۔

شیئر: