Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین کو باقی سکے نہ دینا قانون شکنی ہے، کارروائی کرینگے ، ترجمان وزارت تجارت

 جدہ .... وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے کہا ہے کہ سکوں کا لین دین نہ کرنے والے تاجرخلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں ۔ سعودی ما نیٹرنگ ایجنسی(ساما) کے تعاون سے مختلف مالیت کے سکے مارکیٹ کو فراہم کر دیئے گئے ہیں تاکہ تاجر باقی رقم صارفین کو ادا کریں ۔ الاقتصادیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے مزید کہا کہ وزارت ایسے تاجروں کے خلاف کارروائی کا عزم رکھتی ہے جو صارفین کو باقی سکے ادا نہیں کرتے۔ اس حوالے سے وزارت کو اب تک 2741 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ دکاندار سکوں کے لین دین سے گریز کر تے ہیں جو قانون کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ ایسے تاجروں کے خلاف جرمانے عائد کئے جائیں گے جو قانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ صارف کا حق ہے کہ وہ مطلوبہ رقم ادا کرے اور باقی اگرچہ وہ معمولی نوعیت کی ہی کیوں نہ ہو واپس حاصل کرے ۔ یہ رجحان غلط ہے کہ سکوں کے بدلے دکاندار صارف کو معمولی اشیاء جن میں چیونگم ، ٹیشو پپر ، کیک یا اسی قسم کی اشیاءشامل ہیں جو صارف نہ لینا چا ہیئے مگر دکاندار باقی سکوں کے بدلے انہیں اس قسم کی اشیاءزبردستی دے دیں ۔ ایسے تاجروں اور دکاندارو ں کے بارے میں شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ دکانداروں پر لاز م ہے کہ وہ اپنے پاس چھوٹے سکے رکھیں تاکہ صارفین کو انکی باقی رقم ادا کی جاسکے ۔ واضح رہے کہ سعودی مالیاتی ادرے " ساما " کی جانب سے مختلف مالیت کے سکے جن میںایک ہللہ ، 5 ، 10 ،25 اور 50 ہللہ شامل ہیں مارکیٹ کو فراہم کئے جاچکے ہیں ۔ دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ بعض دکاندار یہ کہہ کر باقی رقم دینے سے انکار کر دیتے ہیں کہ چھوٹے سکے نہیں ہیں اس لئے انہیں نہ چاہتے ہوئے بھی سکوں کے بدلے میں معمولی اشیاءلینی پڑتی ہے ۔ 

شیئر: