ریاض..... ریاض پولیس نے ڈالر اور جعلی کرنسیوں کا دھندہ کرنے کے درمیان دھوکہ دہی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ واردات کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی امریکی ڈالر خریدنے کیلئے 40ملین سعودی ریال ایک جعلساز نے پیش کئے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو اس کی اطلاع مل گئی تھی۔ واردات ریاض کے مغربی محلے کے ایک بنگلے میں کی جا رہی تھی۔3سعودی شہریوں ، ایک یمنی اور ایک اریٹرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے قبضے سے 4صندوق برآمد کئے گئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان میں 40ملین ریال بھرے ہوئے ہیں تا ہم تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ صرف 12ہزار ریال تھے اور باقی سادہ کاغذ رکھ دیئے گئے تھے۔