یوکرین کے علیحدگی پسند رہنماؤں پر امریکی پابندیاں
کیف ۔۔۔ امریکہ نے یوکرین کے مشرقی علاقوں میں سرگرم روس نواز علیحدگی پسند رہنماؤں کیخلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے یوکرین اور کریمیا سے تعلق رکھنے والے 21 افراد اور 9کمپنیوں پر پابندیوں کا نفاذ کیا ہے۔ ان علیحدگی پسندوں میں وہ افراد بھی شامل ہیںجو خودساختہ طور پر آزادی کا اعلان کرنے والے ڈونیتسک پیپلز ریپبلک کے وزرائے خزانہ، تجارت، انصاف اور سلامتی ہیں۔ امریکہ نے متعدد روسی اعلیٰ عہدیداروں کو بھی ان نئی پابندیوں میں شامل کیا ہے، جن میں روس کے نائب وزیرِ توانائی اندرے شیریزوف بھی شامل ہیں۔ شیریزوف پر پہلے ہی یورپی پابندیاں عائد ہیں۔