شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، میٹس
واشنگٹن ۔۔۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری پروگرام سے دستبرداری کے لیے بین الاقوامی پریشر برقرار رکھنا ضروری ہے۔انہوںنے ان خیالات کا اظہار جنوبی کوریائی اپنے ہم منصب سونگ یونگ مْو کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔میٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس دباؤ کے نتیجے میں ہی تنہائی کا شکار ہونے والا ملک اپنی جوہری ہتھیار سازی کا عمل ترک کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا امن پسند اقوام ہیں اور وہ سرمائی اولمپکس کے لیے دونوں کوریائی ملکوں کے مذاکراتی عمل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دونوں وزرائے دفاع نے ہونولو لومیں امریکہ پیسفک کمانڈ کے صدر دفتر میں ملاقات کی ہے۔