لکھنؤ۔۔۔۔۔یوپی ڈے کے اختتام پر تقریب میں وزیر اعلیٰ یوگی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال نوجوانوں کے نام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے جدید تجربات کو بروئے کار لانے کیلئے 1000کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔علاوہ ازیں بجٹ میں نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ روپے کا انتظام کیا جائیگا۔ ادھ شلپ گرام میں منعقد یوپی ڈے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے مختلف محکموں میں 5لاکھ اسامیاں پیدا ہونگی جن پر بڑی تعداد میں نوجوانوں کی تعیناتی ہوگی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مختلف شعبوں میں ریاست کا نام روشن کرنیوالی شخصیتوں کو اعزاز سے نوازا۔