نئی دہلی۔۔۔۔۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قانونی اور دیگر اصلاحات کے ساتھ لوگوں کی ذہنیت میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔ راجناتھ نے مشہور ماہر اقتصادیات ویویک دیو رائے کی کتاب ’’آن دی ٹریل آف دی بلیک‘‘ کی رسم اجراء کے موقع پر کہا کہ صرف طریقہ کار اور نظام کو بہتر بنانے سے ہی بدعنوانی کو نہیں روکا جاسکتا بلکہ لوگوں کی ذہنیت میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ زندگی میں سکون سب سے بڑی دولت ہے۔ وزیر داخلہ نے زورد یکر کہا کہ بدعنوانی کی کوئی تعریف متعین نہیں، وہ کسی بھی سطح پر ہوسکتی ہے۔