الولید بن طلال کی رہائی پر بیٹی کا اظہار مسرت
ریاض ....شہزادی ریم بنت الولید نے اپنے والد شہزادہ ولید بن طلال کی رہائی پر انکی نئی تصویر ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر جاری کردی۔ رہائی پر مسرت کا اظہار کیا۔ ریم نے ٹویٹر پر تبصرے میں تحریر کیا کہ ”میری دنیا میں روشنی آگئی“۔ یہ جملہ شہزادہ الولید بن طلال کی تصویر کے اوپر تحریر کیا گیا جس میںوہ داڑھی رکھے ہوئے ہیں۔