جنسی بے راہ روی میں اضافہ
ریاض....امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے سربراہِ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمان السند نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکیوں کو پریشان کرنے والوںکے 74فیصد مطالبات جنس کی بابت ہوتے ہیں۔ یہ حقیقت ادارے کے خصوصی جائزے میں سامنے آئی ہے۔ انہوں نے الیوم اخبار سے گفتگو میں کہا کہ بین الاقوامی اعدادوشمار سے پتہ چل رہا ہے کہ اطلاعاتی جرائم کی شرح روز افزوں ہے جبکہ سعودی عرب میں یہ مسئلہ کنٹرول سے باہر ہوچکا ہے۔ جب تک سب مل جل کر اسے قابو کرنے کی کوشش نہیں کرینگے تب تک بات نہیں بنے گی۔ 16سے 30برس کی عمر کے لڑکوں لڑکیوں میں ایک دوسرے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی شرح 85فیصد تک پہنچی ہوئی ہے۔