واشنگٹن...امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں استحکام اور دہشت گردی کے خاتمہ کے مشترکہ مقاصد کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لئے مشترکہ طورپر کوشاں ہیں جو عالمی امن کے لئے بھی ضروری ہے۔