Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : شمالی علاقے میں بجلی کے ٹرانسفار مر میں آتشزدگی ، جانی نقصان نہیں ہوا

ٹرانسفارمر سے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی کی جاتی تھی ،ترجمان محکمہ شہری دفاع کرنل سعید سرحان
جدہ ( ارسلان ہاشمی) شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان کا کہنا ہے کہ شہر کے شمالی علاقے میں بجلی کے مرکزی ٹرانسفارمر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی کہ شہر کے شمالی علاقے میں مرکزی ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے مخصوص یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ متاثرہ ٹرانسفارمر سے المروہ ، النعیم ، النزھہ ، الحرمین ، ابحر جنوبی اور الشاطی کے بعض علاقوں کو بجلی فراہم کی جاتی تھی ۔ آتشزدگی کے بعد ان علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی جس سے وہاں رہنے والوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔شہری دفاع کے ترجمان نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں بعض افراد بجلی منقطع ہونے کے باعث لفٹ میں پھنس گئے جنہوں نے امداد کےلئے شہری دفاع کو طلب کیا تاہم کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا ۔متعلقہ ادارے آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کےلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔ 
 

شیئر: