پٹرول اسٹیشنوں پر ملاوٹ کے واقعات
ریاض....وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے واضح کیا ہے کہ یکم جنوری سے 27جنوری 2018ءتک 27دن کے دوران پٹرول اسٹیشنوں کی 61خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ پٹرول یا ڈیزل میں مختلف مواد شامل کرنے کی خلاف ورزیاں سب سے زیادہ پکڑی گئیں۔ بعض پٹرول اسٹیشنوں پر مقررہ نرخوں کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔ اس قسم کے واقعات بھی ریکارڈ پر آئے۔میٹرز کی خرابی بھی نوٹ کی گئی۔