بلیک میلر کی گرفتاری کیلئے 5قانونی تدابیر
ریاض .... مکہ مکرمہ ریجن میں ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے سابق سربرا ہ احمد الغامدی نے بتایا ہے کہ بلیک میل کرنے والے کی گرفتاری کیلئے 5قانونی تدابیر مقرر ہیں۔ انہوں نے مکہ اخبار سے گفتگو میں توجہ دلائی کہ بعض لڑکیاں متعلقہ اداروں کو بلیک میلر سے متعلق اطلاع دینے کے سلسلے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیںاور انکا یہ خوف انہیں بلیک میلر کا شکار بنائے رکھتا ہے۔ اس کے سنگین نتائج پیدا ہوتے ہیں۔ صورتحال کبھی کبھار دھماکہ خیز ہوجاتی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بلیک میلنگ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالنے چاہئے۔ ایسا کرنے والی لڑکی خود کو ذہنی طور پر تباہ کرلیتی ہے اور بلیک میلر کی قیدی بن جاتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ معاشرے میں اس حوالے سے آگہی مہم چلائی جائے۔ ماں باپ کو اس حوالے سے اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔