مکہ میں حادثہ،18معتمر زخمی
مکہ مکرمہ .... مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ آنے والی شاہراہ پر باشراحیل اسپتال کے پاس 2 بسوں میں ٹکر سے مختلف ممالک کے18معتمر زخمی ہوگئے۔ بسوں پر 24معتمر سوار تھے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ صحت کے ایمرجنسی سیکشن کے اہلکاروں نے زخمیوں کی ابتدائی مرہم پٹی اور انہیں علاج کیلئے ا سپتال میں داخل کرنے کی کارروائی میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق 10زخمیوں کو حرا جنرل اسپتال اور 8کو کنگ عبدالعزیز اسپتال میں داخل کیاگیا جبکہ 6زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی مرہم پٹی کرکے رخصت کردیا گیا۔ ہلاکت کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔