مانچسٹر:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپریل میں کینیڈین باکسر فل گریکو سے مقابلہ کریں گے۔یہ مقابلہ21اپریل کولیور پول میں ہوگا۔ مئی2016میں کانیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آوٹ ہو نے کے بعد عامر خان کا تقریبا 2سال بعد یہ پہلا مقابلہ ہوگا اور وہ اپنے پروفیشنل کیریئر کا دوبارہ آغاز ہوم رنگ سے کرنا چاہتے ہیں۔2013میں جولیو ڈیاز کے خلاف شیفیلڈ ایرینا میں کامیابی کے بعد یہ برطانیہ میں عامر خان کا پہلا مقابلہ بھی ہوگا۔عامر خان نے حال ہی میچ روم نامی کمپنی سے3مقابلوں کا معاہدہ کیا ہے اور اس سلسلے کے پہلے حریف کا اب اعلان کردیا گیا ہے۔دونوں باکسرزلیور پول میں پریس کانفرنس میں اپنے اپنے خیالات اور مقابلے کے بارے میں سوالوں کے جواب بھی کریں گے۔
متعلقہ خبریں
-
03 ستمبر ، 2017
-
09 نومبر ، 2017
-
04 دسمبر ، 2017