Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسر عامر خان نے دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی

لاہور: مئی2016ءکی شکست توعامر خان کے گلے ہی پڑ گئی تھی۔ کینیلو الویریز سے ہار نے کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا گھر ہی رنگ بن گیا تھا۔ اہلیہ فریال سے کشیدگی پیدا ہوئی جس کے بعد گھریلو جھگڑا دو خاندانوں کی علیحدگی تک جا پہنچا تھا۔ ابھی غم بھولے ہی نہیں تھے کہ بازو میں تکلیف پر سرجری کرانا پڑی۔باکسر عامر خان نے اب تمام مسائل کو ناک آوٹ کر دیا ہے اور دوبارہ باکسنگ رِنگ میں اِن ایکشن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بولٹن جم میں باقاعدہ ٹریننگ شروع کر دی۔ مسائل سے چھٹکارا اور رِنگ میں بھرپور انٹری کی دھوم مچ گئی ہے۔پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان 35 میں سے 31فائٹس جیت چکے ہیں، 4 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شیئر: