Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی نے محبت کی ’’جنگ ‘‘جیت لی

رام پور۔۔۔۔ضلع کے ٹانڈا کوتوالی میں گھنٹوں ہنگامہ آرائی کے بعد بے بس پولیس نے لڑکی اور اس کے دوست کی شادی کرادی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک لڑکی شام کے وقت کوتوالی پہنچی اورچیخ چیخ کر اپنے دوست شیو کمار پر دھوکہ اور فریب کاری کا الزام لگاتے ہوئے اس سے شادی کرنے کی ضدپر اڑگئی اور ہنگامہ کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئی۔ہنگامے کو دیکھتے ہوئے کوتوال اجے کمار نے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہواکہ شیوکمار نامی نوجوان سے اس کی دوستی ہے ۔ گزشتہ دنوں شیو کو سی آرپی ایف میں ملازمت  مل گئی تو اس نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس سے لڑکی کا ذہنی توازن بگڑنے لگا اور وہ خودکشی تک پر آمادہ ہوگئی۔معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم نوجوان کے گھر بھیج کرشیوکمار اور اس کے اہل خانہ کو طلب کیا گیا اور لڑکی کے گھر والے بھی تھانے آگئے۔دلہن کیلئے شادی کا جوڑا منگوایا گیااوردونوں کی شادی کی رسم ادا کی گئی۔پولیس حکام اور اہلکاروں نے دولہا دلہن کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے گھروں کو رخصت کرادیا۔

شیئر: