Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاس گنج کے ایس پی سنیل سنگھ کا تبادلہ

    لکھنؤ- - - - - کاس گنج فساد کے سلسلے میں اقدام کرتے ہوئے یوپی حکومت نے ایس پی سنیل سنگھ کو وہاں سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ پر پیوش شریواستو کو بھیجا گیا ہے ۔مجموعی طور پر پیر کو وہاں کوئی تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا البتہ شہر کے مضافات میں 2دکانوں کو جلانے کی کوشش کی گئی لیکن کثیر تعداد میں پولیس بروقت پہنچ گئی اور اس نے شر پسندوں کی کوشش ناکام بنادی۔ فساد بھڑکانے کے سلسلے میں پولیس نے112 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ پیر کو شہر میں بازار کھلے لیکن رونق غائب تھی ، پورے کاس گنج میں ہیجان انگیز سکون چھایا ہوا تھا ۔ہر شخص دوسرے کو شک کی نظر سے دیکھ رہا تھا۔ انتر نیٹ خدمات کل بھی بحال نہیں ہوپائی تھیں ۔

شیئر: