نئی دہلی۔۔۔۔وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاسپورٹ کارنگ پہلے کی طرح ہی برقرار رہے گا اور ای سی آر پاسپورٹ رکھنے والوں کو نارنگی رنگ کا پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائیگا۔پاسپورٹ کے آخری صفحہ پر والد یا سرپرست ، بیوی ، شوہر سے متعلق معلومات درج ہوتی ہیں۔پاسپورٹ میں لکھا ہوا پتہ قابل قبول ہوتا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ خواتین ، وزارت اطفال بہبود اور وزارت خارجہ کی 3رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ وزارت کی یہ کمیٹی پاسپورٹ میں والد کے نام کو ہٹائے جانے کے مطالبے کی تحقیقات کررہی تھی۔ واضح ہو کہ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ پاسپورٹ کے آخری صفحہ کی پرنٹنگ نہ ہونے سے ای سی آر (امیگریشن چیک ریکوائرڈ)والے افراد کو نارنگی جیکٹ والے پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے۔تاہم وزارت نے واضح کیاکہ پاسپورٹ کی پہلے والی شکل و صورت جوں کی توںبرقرار رہے گی۔