والد کو اعزازملنے پر دیپیکا روپڑیں
بالی وڈاداکارہ دیپیکاپڈوکون یوں تو باہمت دکھائی دیتی ہیں مگرایک موقع پر ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ وہ اپنے والدکو اعزاز ملنے پر روپڑیں۔ہندوستانی خبروں کے مطابق دیپیکا والد کے ساتھ ایک تقریب میں مدعو تھیں جہاں معروف بیڈمنٹن پرکاش پڈوکون کو بہترین خدمات کے عوض لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈدیاگیا۔یہ اعلان سنتے ہی دیپیکا مسکراتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ۔خوشی کے آنسو دیپیکا کی آنکھوں سے چھلک پڑے۔ کیمرے کی آنکھ نے اس منظر کو قید کرلیا۔ دیپیکا کی یہ تصویریں منظر عام پر آگئی ہیں۔