Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ’ڈیپ بلیو سی2“ کا پہلا ٹریلر

ماضی کی ہٹ فلم ”ڈیپ بلیو سی“ کا نیا سیکوئل ”ڈیپ بلیو سی 2“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ڈارین اسکاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے گرد گھومتی ہے جوزیر سمندر ایک ریسرچ لیباریٹری میں شارکس کو کنٹرول کرنے کےلئے ان پر تحقیق کرتے ہیں ۔تحقیق کے دوران شارکس ان کے کنٹرول سے باہر نکل آتی ہیں اور سمندر کی گہرائی میں موجود سائنسدانوں کی ٹیم کےلئے خطرہ بن جاتی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ڈینیلی سیورے، مائیکل بیچ، روب مائز، للی اسپینجن برگ، ڈیرون مائر، نیتھنلن سمیت دیگر فنکار اپنے اپنے مخصوص کرداروں میں نظر آئیں گے۔ تھرل سے بھرپور فلم کی کہانی ایرک پیٹرسن، ہینز روڈیونوف اور جیسیکا اسکاٹ نے تشکیل دی ہے۔ یہ فلم رواں برس جولائی میں امریکہ بھر کے سینما گھروں میں نمائش کےلئے پیش کردی جائے گی۔یاد رہے کہ اس فلم کا پہلا حصہ ڈیپ بلیوسی کے نام سے 28جولائی 1999میں ریلیز کیا گیا تھا جسے عوام میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔
 

شیئر: