Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروشیا: ٹیلی کام دھوکہ دہی پر 61چینی باشندے گرفتار

زغرب۔۔۔ کروشیا میں ٹیلی کام دھوکہ دہی کے معاملے میں 61چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔چین کے سفیر ہو جاؤ منگ نے کہا کہ کروشیا  تائیوان کے چینی باشندوں کی طرف سے کئے جانیوالے ٹیلی کام دھوکہ دہی کے کیس سے انتہائی حساس طریقے سے نمٹ رہا ہے۔ یہ معاملہ ایک چینی پالیسی سے متعلق ہے جس کی کروشیا سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے پاسداری کررہاہے۔ کروشیا کی پولیس نے دارالحکومت زغرب میں ایک چھاپہ مارکر 61افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ان سب کا تعلق چین کے جزیرہ تائیوان سے ہے ۔انکی گرفتاری ٹیلی کام فراڈ کے شبے میں عمل میں لائی گئی ہے ۔ملزموں کی یہ گرفتاریاں ہمسایہ ملک سلوینیا سمیت دیگر یورپی ممالک میں تائیوان کے مجرمانہ گروہوں کیخلاف پولیس کی طرف سے کی جانیوالی اس قسم کی کارروائیوں کی تازہ ترین کڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں بھی فری کشمیر، فری خالصتان اور فری ناگالینڈ مہم

شیئر: