کروشیا میں سعودی اسلامی عجائب گھر
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
فرکوفر، کروشیا....کروشیا کے ذرائع ابلاغ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب دریائے دانوب کے ساحل پر عظیم الشان اسلامی عجائب گھر قائم کریگا۔سعودی عرب اور کروشیا متعدد مشترکہ منصوبے شروع کرنے والے ہیں۔سعودی کروشین محبین کے گروپ نے دریائے دانوب کا دورہ کیا ۔ سعودی وفد کے سربراہ عبداللہ الحربی نے بتایا کہ انکا ملک وژن 2030 کے تحت کروشیا میں متعدد منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سعودی عرب صنعتوں میں کروشیا کے تجربات سے استفادہ کریگا۔ کروشیا میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیم قائم کرائیگا۔