جیکی شروف گجراتی فلموں میں
بالی وڈ فلموں کے مشہورو معروف اداکار جیکی شروف ہندی فلموںسے شہرت سمیٹنے کے بعد اب گجراتی فلموں میں کام کریں گے۔انہیں ایک گجراتی فلم میں کاسٹ کرلیاگیاہے جیکی میراٹھی فلم 'وینٹی لیٹر'کے گجراتی ری میک میں کام کریں گے۔ گجراتی فلم میں کاسٹ کئے جانے کو جیکی نے خوش آئند قراردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنی مادری ، گجراتی زبان کی فلم میں کام کررہے ہیں۔جیکی شروف ہندی فلم 'ساہو' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔