کترینہ پھر ریتک کی ہیروئن بنیں گی
مشہور بالی وڈ فلم 'کرش' کے چوتھے سیکوئل کی تیاریاں کی جارہی ہیں فلم کیلئے اداکاروں کو کاسٹ کئے جانے کی خبریں گرم ہیں ۔مرکزی کردار ریتک روشن ہی نبھائیں گے جبکہ اداکارہ کیلئے کئی ناموں پرغور کے بعد کترینہ کیف کو کاسٹ کئے جانے کی اطلاعات آرہی ہیں۔فلم ' زندگی نہ ملے گی دوبارہ' میں ساتھ کام کرنے کے بعد اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر ریتک روشن کی ہیروئن بنیں گی۔ اس سے قبل پرینکاچوپڑا کو کاسٹ کرنے کی اطلاعات تھیں۔اداکارہ کترینہ فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کی کامیابی پر خوش ہیں۔ ایسے میں وہ شاہ رخ خان کی فلم'زیرو' میں بھی کام کررہی ہیں۔