Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی آئین کیلئے سوچی کانفرنس

یکم فروری 2018ء جمعرات کو سعودی اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں:

٭ شامی آئین کیلئے سوچی کانفرنس کے ضامن ممالک روس، ترکی اور ایران کے نمائندوں کے نام تجویزکردیئے گئے
٭ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے فتنہ انگیزی کے نتائج سے خبردار کردیا، عوامی اختیار کے بل پر شرپسندوں کو خاک چٹانے کی دھمکی
٭ امریکہ نے حماس کے اسماعیل ھنیہ اور 3فلسطینی تنظیموں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا
٭ حماس نے امریکہ کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا
٭ عرب امن کمیٹی نے القدس سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کے منفی اثرات پر غوروخوض شروع کردیا
٭ فلسطینی صدر محمود عباس نے قیام امن کیلئے کثیر جہتی ثالثی کو ناگزیر قرار دیدیا
٭ فلسطینی صدر 20فروری کو سلامتی کونسل سے خطاب کیلئے نیویارک پہنچیں گے
٭ ایرانی صدر حسن روحانی نے ایرانی قائدین کو عوام کو نظر انداز کرنے کے نتائج سے خبردار کردیا
٭ عرب اتحاد نے عدن میں بحران کو دھماکہ خیز ہونے سے بچالیا
٭ الاخوان کے بانی کا پوتا طارق رمضان زیادتی کے الزامات پر پیرس میں گرفتار
٭ موسم سرما کے دوران کھلاڑیوںکی منتقلی پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والی انگریز ٹیمیں
٭٭٭٭٭٭٭ 

شیئر: