برطرفی پر5ملین ریال ادا کرنیکا حکم
مکہ مکرمہ ... مکہ مکرمہ ایگزیکٹیو کورٹ نے ٹھیکیداری کی ایک سعودی کمپنی کو 50غیر ملکی ملازمین کی برطرفی پر50لاکھ ریال ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ ٹھیکیدار کمپنی نے غیر ملکی ملازمین کی خدمات سے بے نیازی اختیار کرلی تھی اور انہیں 8ماہ تک تنخواہوں سے محروم رکھا تھا۔ عدالت مذکور نے ٹھیکیدار کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ 5روز کے ااندر فیصلہ نافذ کردیا جائے،وگرنہ سزائیں بھگتنے کیلئے تیار ہوجائے۔