Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکورپین زمرے کی آبدوز ’’کرنج‘‘ہندوستانی بحریہ کے حوالے

نئی دہلی۔۔۔۔بحریہ کی اسکورپین زمرے کی تیسری آبدوز ’’کرنج‘‘کو پانی میں اتارا گیا۔ نیوی کے چیف ایڈمرل سنیل لامبا کی موجودگی میں ان کی اہلیہ رینا لامبا نے کرنج کو پانی میں اتارا۔’’ کرنج ‘‘ملک میں بنائی گئی آبدوز ہے جو میک ان انڈیا پروگرام کے تحت تیار کی گئی ہے۔ کلوری اور کھنڈیری کے بعد کرنج بحریہ کے اسکورپین زمرے کی تیسری آبدوز ہے۔ کرنج کے پانی میں اتارے جانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے چیف ایڈمرل سنیل لامبا نے کہا کہ پچھلی 2آبدوزوں کے مقابلے میں کرنج جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ اسے ہندوستانی بحری بیڑے میں شامل کرنے سے قبل مختلف زاویوں سے اسکی کارکردگی کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کرنج تارپیڈو اور اینٹی شپ میزائلوں سے حملہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ کسی بھی قسم کی جنگ میں دشمن کو چکمہ دیکر نکل سکتی ہے۔اسے اینٹی سب میرین اور انٹیلی جنس دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کی لمبائی 67.5میٹر ،اونچائی12.3میٹر اور وزن1565ٹن ہے۔

شیئر: