Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیف کے شک میں ٹرک ڈرائیورپر تشدد

پٹنہ۔۔۔۔گائے کے گوشت کے نام پر گئو رکشکوں نے پٹنہ سے تقریباً70کلومیٹر دور مظفر پور میں گوشت لے جانے کے شبہ میں ایک ٹرک ڈرائیور کو زدوکوب کیا ۔ ایک ریفریجر ٹرک پر گئو رکشکوں کو شک ہوا تو ان لوگوں نے اسے روکا اور ٹرک ڈرائیور کی جم کر دھنائی کردی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملہ کو کنٹرول کیا۔ پولیس نے ٹرک سے بڑی مقدار میں گوشت برآمد کیا جسے تحقیقات کیلئے فارنسک لیب بھیج دیا ۔ گوشت لے جانے والے ٹرک پر ہریانہ کی نمبر پلیٹ نصب تھی۔ڈرائیور کی نشاندہی پرپولیس نے بیلا انڈسٹریل ایریا کے فیز2میں گوشت کی فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں سے ملک کی مختلف ریاستوں میں گوشت کی سپلائی جاری تھی۔ وہاں کام کرنے والے48افراد کوگرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی اور فیکٹری کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

شیئر: