لکھنؤ۔۔۔۔یوپی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اوم پرکاش سنگھ نے کاس گنج فساد میں مارے گئے چندن گپتا کے قتل کے مبینہ ملزم سلیم کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے تمام اضلاع کے پولیس حکام کوکاس گنج جیسا واقعہ نہ ہونے کیلئے سخت ہدایات جاری کیں۔کاس گنج میں شرپسندوں کی جانب سے متنازعہ نعروں اور منظر عام پر آنیوالی وڈیو پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔ ریاست کے تمام 75اضلاع کے پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت دی گئی کہ علاقے میں گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔