ریاض - - - - - - سعودی وزیرمواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے 50کروڑ ریال کی بچت کرا دی۔ السواحہ نے اطلاعات کے بنیادی ڈھانچے کی پہلی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کو تکمیل باہم کی پالیسی اپنانا ہوگی۔ کانفرنس میں 350ماہرین شریک ہوئے۔ السواحہ نے بتایا کہ ان کی وزارت نے گورنمنٹ ڈیجیٹل نیشنل پروگرام شروع کردیا ہے۔ ان کی وزارت آئندہ 2برس کے دوران سرکاری کام بغیر کاغذائی کارروائی 75فیصد تک انجام دینے کا ہدف مقرر کئے ہوئے ہے۔ مملکت نے2007ء سے 2011ء تک 17ای سنٹر قائم کئے ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اگر جدید اطلاعاتی نظام میں پیش رفت کی پالیسی مسلسل نہ اپنائی گئی تو ایسی حالت میں بھاری خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔