مادھوری کا گیت،” باغی ٹو“ کی دیشا پٹنی
بالی وڈکی ماضی کی اداکارہ مادھوری دکشت کا مشہور زمانہ گیت اب نئی بالی وڈ فلم کا حصہ بنایاجا رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 80 کی دہائی کی مادھوری کی مشہور فلم تیزاب کا گیت 'ایک دو تین' اب فلم 'باغی ٹو' میں پیش کیاجائے گا ۔ یہ گانا” باغی ٹو“ کی ہیروئن دیشا پٹنی پر فلمایاجائےگا۔ان کے ساتھ ٹائیگر شروف کام کررہے ہیں۔ یہ فلم تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔