بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی نئی فلم 'ہچکی' کی ریلیز موخر ہوگئی ہے ۔ اب یہ فلم 23 مارچ کونمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلمساز رانی مکھرجی کے شوہر ادتیہ چوپڑانے کہا کہ فلم کی تاریخ میں توسیع کا مقصد بہترین تاریخ دینا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سینما بین فلم کو دیکھیں اور فلم اچھا بزنس کرے ۔قبل ازیں فلم کو23 فروری کو ریلیز کیاجاناتھا۔