Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیمار اور بارسلونا کی قانونی جنگ کا آغاز

بارسلونا:برازیلی فٹبالر اور ہسپانوی کلب بارسلونا کے سابق کھلاڑی نیمار جونیئر نے بارسلونا کے خلاف 26ملین پونڈ کا دعویٰ دائر کردیا ۔ گزشتہ سال ریکارڈ 198ملین پونڈ کی ریکارڈ رقم کے عوض فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے معاہدہ کرنے والے نیمار کا موقف ہے کہ بارسلونا نے 2016میں نئے معاہدے کے بعد اسے بونس کے 23ملین پونڈ ادا نہیں کئے۔ یاد رہے کہ ہر کلب کھلاڑی ساتھ معاہدے یا اس کی توسیع کے موقع سائن بونس کے طور پر بھی رقم ادا کرتا ہے اور نیمار کے مطابق انہیں یہ رقم گزشتہ سال پی ایس جی میں جانے تک نہیں ملی تھی اور اب وہ ہرجانے کے طور مزید 3ملین پونڈ کے ساتھ 26ملین وصول کرنے کے حقدار ہیں۔دوسری جانب بارسلونا کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ نیمار نے ہمارے ساتھ 2021تک کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا اور وہ اس معاہدے کی پاسداری کے بجائے پیرس سینٹ جرمین منتقل ہو جانے کی وجہ سے بونس کے حقدار نہیں رہے۔بارسلونا نے نیمار سے مطالبہ کیا ہے کہ نیمار معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے 57ملین پونڈ کے علاوہ نقصانات کی مد میں مزید 8ملین پونڈ سمیت مجموعی طور پر65ملین پونڈ ادا کریں۔ 

شیئر: