چیمپیئنز لیگ : پیرس سینٹ جرمین نے1-7سے میچ جیت لیا
پیرس:چیمپیئز لیگ کے میچ میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نے انگلینڈ کے کلب سیلٹک کو1-7سے شکست دیتے ہوئے لیگ کے گروپ اسٹیج میں گول کی تعداد کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا تاہم انگلش کلب بڑی ناکامی کے 80سالہ ریکارڈ کو بچانے میں کامیاب رہا۔ اس میچ میں سیلٹک نے پہلے ہی منٹ میں برتری حاصل کرلی تھی تاہم اس کی ٹیم نے دفاعی لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے گول کی بھرمار کردی ۔ نیمار اور ایڈنسن کیوانی نے2، 2 جبکہ مبیپے، ویراٹی اورایلوس نے ایک، ایک گول کرکے سیلٹک کو بڑی شکست دیدی۔ اس کامیابی کے نتیجے میں پی ایس جی نے لیگ کے گروپ اسٹیج کے دوران24گول مکمل کرکے نیا ریکارڈ بھی قائم کردی۔ سیلٹک کی ٹیم 80سال پہلے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی شکست کے ریکارڈ کو بچانے میں کامیاب رہی ۔1937میں اسے مدرویل کلب نے8-0سے شکست دی تھی اور یوں محسوس ہو رہا تھا کہ یہ ریکارڈ قائم نہیں رہے گا تاہم فرنچ کلب مزید گول نہیں کر پایا ۔سیلٹک کی ٹیم دوسری مرتبہ 1-7سے ہاری ہے اس سے پہلے اسے ہسپانوی کلب بارسلونا بھی اتنے ہی فرق سے ہرا چکا ہے۔میچ کے پہلے ہی منٹ میں پیرس سینٹ جرمین کے دفاعی کھلاڑیوں کی فاش غلطیوں کے نتیجے میں موسیٰ ڈیمبیلے نے گول کرکے سیلٹک کو برتری دلائی جسے نیمار نے برابر کے کرنے کے بعد ایک اور گول کے ذریعے ختم کردیا تھا ۔ اسکے بعد دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے مزید 5گول نے انگلش کلب کی بڑی ناکامی کی جانب دھکیل دیا۔