Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے کو منافرت کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،ڈی راجا

    نئی دہلی- - - - - سی پی آئی کے ممبر پارلیمنٹ ڈی راجا نے راجیہ سبھا میں کہا کہ گائے کو منافرت  اور شہریوں کو ہلاک کرنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کے پیش کردہ تحفظ گائے بل کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سوامی اس بل پر پھر غور کریں۔ حکومت کو اس پر اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دلتوں اور مسلمانوں کو سر عام پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا جا رہا ہے ۔ اس بل سے گئو رکشکوں کو لائسنس مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سوامی بھینسوں کی بات کیوں نہیں کرتے۔اگر حکومت سوامی کے موقف سے متفق ہے تو حکومت کو خبردار کرتا ہوں کہ آریائی بمقابلہ غیر آریائی بحث میں الجھ جائیںگے۔ حکومت کسی کو اس بات کا پابند نہیں کر سکتی کہ اسے کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں۔ اگر یہ بل منظور ہو گیا تو ملک کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر: