Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے ہی دن ای وے بل کی سائٹ کریش

نئی دہلی۔۔۔۔۔ای وے بل معاملے میں ملک کو’’ ڈیجیٹل انڈیا‘‘بنانے میں مودی حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ پورے ملک میں ای وے بل کا نظام نافذ کرایا گیا تھاجس کے تحت ایک سے دوسرے صوبوں اور دیگر ریاستوں میں فروخت کرنے کیلئے سامان کو گاڑیوں سے اتارنے سے پہلے تاجروں کو محکمہ کی ویب سائٹ پر ای وے بل جاری کیا جانا ضروری تھاتاہم مارکیٹ کھلنے اور کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے سے چند گھنٹے بعد ہی ای وے بل کی سائٹ کریش ہوگئی جس سے تاجروں کی جانب سے دکانداروں کو بل جاری نہیں کیا جاسکااور سیکڑوں ٹرک سامان راستے ہی میں پھنس کر رہ گئے۔

شیئر: