Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیوس کپ ٹائی:پاکستان نے جنوبی کوریا کیخلاف0-2 کی برتری حاصل کرلی

 
اسلام آباد:ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی ٹینس مقابلوں میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلا ف0-2 کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ پر مقابلوںکے پہلے دن سنگلز میچ کھیلے گئے۔پہلے میچ میں پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے جنوبی کوریا کے سون ووکون کو2-1سے شکست دی، ان کی فتح کا سکور 6-3، 1-6 اور 7-6 رہا۔پہلا سیٹ ہارنے کے بعد اعصام میچ میں واپس آئے اور اگلے دونوں سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کر لیا ۔دوسرے سنگلز میچ میں پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی عقیل خان نے کورین حریف سیون چین ہانگ کو 1 -2 سے زیر کیا۔ انہوں نے 4-6، 7-5اور 7-5سے کامیابی سمیٹی۔پاکستان نے ٹائی میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل خان کا مقابلہ کوریا کے سون ووکون اور یانگ کیو لیم سے ہو گا۔ پہلے ریورس سنگل میں عقیل خان اور سون ووکون آمنے سامنے ہوں گے جبکہ اعصام الحق اور سیون چین ہانگ دوسرے میچ میں مقابلہ کریں گے۔

شیئر: