Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے، زخمی بچھڑے کو اسپتال لیجانے کیلئے بے چین

 ہاوری، کرناٹک.... جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں نے ایک زخمی بچھڑے کو بچانے کیلئے ٹرک پر سوار کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ بچھڑا اپنی حرکت سے زخمی ہوا تھا جب اسے اسپتال لیجایا جارہا تھاتو اس کی ماں اتنی بے چین ہوئی کہ کافی دور تک اس کے پیچھے دوڑتی رہی۔ یہ منظردیکھ کر لوگوںکے دل بھر آئے کیونکہ اسکی ممتا اسے چین لینے نہیں دے رہی تھی اور اسے ہر وقت صرف یہی خیال آرہا تھا کہ اسکا بچہ بچ جائے۔ کہا جاتا ہے کہ 2ماہ کا بچھڑا خود ہی چھوٹا سا زخم لگا بیٹھا تھا جس میں بعد ازاں انفیکشن ہوگیا تھااور اب وہ کھڑا ہونے کے قابل نہیں تھا اسلئے اسے اسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آگیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ جب ٹرک بچھڑے کو لیکر جانوروں کے اسپتال پہنچا تو گائے کافی دیر تک اسپتال کے باہر کھڑی رہی اوردو دن تک اسی حالت میں کچھ کھائے پئے بغیر وہاں موجود رہی۔ چیف ویٹرنری ڈاکٹر ہنومان شاجو سناکی کاکہنا ہے کہ بچہ بہت چھوٹا ہے اس لئے اسکے زخم بھرنے میں وقت لگے گا تاہم اب اس کی جان خطرے سے باہر ہے۔

شیئر: