ولی حامد کی 2 وڈیوز ہند سے ریلیز ہوں گی
پٹیالہ گھرانے کے ہونہار چشم و چراغ گلوکار و اداکار ولی حامد خان کی 2 وڈیوز ہندوستان سے ریلیز کی جائیں گی جبکہ اس کے ساتھ وہ ڈرامہ ڈائریکٹر فہیم برنی کی نئی ڈرامہ سیریل مےں بھی اداکاری کررہے ہیں۔ حامد ولی خان کی دو وڈیوز مکمل ہوچکی ہیں جن کی ایڈیٹنگ آخری مراحل میں ہے اور اس کو ہندوستانی میوزیکل کمپنی جاری کرے گی ۔ حامد ولی ،فہیم برنی کی ڈرامہ سیریل میںبھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں وہ اس سے قبل بھی فہیم کی ڈرامہ سیریل ”کیسی عورت ہو تم “میں اداکاری کرچکے ہیں ۔وہ فلموں میںبھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔