چیف جسٹس پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار نے جب سے مختلف معاملات پر از خود نوٹس لئے ہیں،عوام میں انکی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔ انکے ریمارکس لوگوں کے دلوں کو چھو رہے ہیں۔
اس سلسلے میںاحمد کا ٹویٹ تھا : چیف جسٹس جس طرح کام کررہے ہیں ہمیں اس میں انکی مدد کرنی چاہئے۔
علینہ فاروق شائک کی ٹویٹ ہے : چیف جسٹس جو کچھ کہتے ہیں وہ انکے دل کی آواز ہے اور عقل و سمجھ بوجھ کی بات کرتے ہیں۔
خان طارق خان کی ٹویٹ ہے : بابا رحمتے کی مہم کو پاکستان کے عوام دل سے پسند کرتے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑے مگر مچھوں کو ایک سال میں صفایا کرنے کا جو دعویٰ کیا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ انصاف فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔
احمد خان کا ٹویٹ ہے: پاکستان سے کرپٹ مافیا ختم کرنے اورعدالتی نظام میں اصلاحات لانے کےلئے چیف جسٹس کی کارروائیوں کی تعریف کرتے ہیں۔
شان ٹویٹ کرتے ہیں: اگر ہم پاکستان میں استحکام اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں تو ہمیں کرپٹ امیروں اور طاقتوروں کو گرفتار کرنا ہوگا۔ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ امیر اور طاقتور لوگ ہی انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
عبدالصمد دادا بھائی نے ٹویٹ کیا : عدالت عظمیٰ کے حالیہ فیصلوں سے امید ہے کہ عوام سخت احتساب چاہتے ہیں جس سے عدالتی نظام پر انکا اعتماد بحال ہو۔
ایک صاحب نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا : چیف جسٹس کو سلا م پیش کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمت عطا کرے،آمین۔
فاضلی مہتاب نے ٹویٹ کیا: سَرثاقب نثار کو سننا ایک طرح سے باعث اعزاز ہے۔ انکی تقریروں سے ہمیشہ جوش کو مہمیز ملتی ہے۔ انکی تقریریں پُرمغز ہوتی ہیں۔ ان میں کچھ نہ کچھ اطلاعات ہوا کرتی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭