Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ندوہ کے طلبہ پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر

لکھنؤ۔۔۔۔۔ محمد عمار اور محمد رمضان نامی غیر ملکی طلبہ پر ہونیوالے حملے کے واقعہ پر ندوة العلماء کی انتظامیہ نے حسن گنج پولیس چوکی پہنچ کر  شر پسندوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی۔اطلاع کے مطابق یہ طلباء ضروری اشیاء خریدنے کیلئے ڈالی گنج گئے ہوئے تھے جہاں موجود شرپسندوں نے طلبہ سے موٹر سائیکل پارک کرنے پر بحث شروع کردی۔اسی دوران وہاں شرپسندوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور انہوں نے طلبہ پر لاٹھی ، ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس سے طلبہ کے سر اور جسم پر گہرے زخم آئے ۔ انہیں فوراً ہی میڈیکل کالج (ٹراما سینٹر) میں داخل کرایا گیا ۔ یہ دونوں طلبہ تھائی لینڈ کے ہیں ۔ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شیئر: