چنڈی گڑھ ۔۔۔۔۔ہریانہ کے مہندر گڑھ میں ہریانہ یونیورسٹی کے 2کشمیری طلبہ کو زدوکوب کئے جانے کے معاملے میں پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی کمل دیپ نے بتایا کہ یونیورسٹی کے طلبہ نماز پڑھ کر لوٹ رہے تھے کہ راستے میں تقریباً2درجن افراد نے ان طلبہ پر حملہ کردیا جس کی معلومات ایک طالب علم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی۔ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے میں 6ملزمان کے نام سامنے آنے پر 3کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ باقی کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔کشمیری طلبہ پر ہونیوالے حملے پر جموں کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمر عبداللہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔