Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ گرائے جانے کے بعد روسی بمباری ،30جنگجو ہلاک

دمشق۔۔۔ شامی جنگجوئوں نے روس کاجنگی جہاز مار گرایا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پائلٹ بھی مارا گیا۔ شامی باغیوں نے صوبہ ادلیب میں روس کے جنگی جہاز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جہاز تباہ ہوگیا، راکٹ لگنے کے بعد پائلٹ نے جہاز قابو کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر پائلٹ طیارے سے باہر نکل آیا۔زمین پر جیٹ طیارے کے پائلٹ اورجنگجوئوںکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ مارا گیا۔جنگجوئوں کی جانب سے فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے جس میں طیارے کے جلتے ملبے پر جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد روسی فوج نے علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

شیئر: