لندن .... گھروں کو کتنا صاف رکھنا چاہئے ا ور کن کن چیزوں کی صفائی پر خاص توجہ دینا چاہئے تو اس حوالے سے برطانیہ کی سالفورڈ یونیورسٹی نے جو رپورٹ جاری کی ہے اس کے مطابق ماحولیات کی مشہور نگراں اور پروفیسر لیزا ایکرلے کا کہناہے کہ ایک معیاری طور پر صاف ستھرے گھر کو بھی حقیقتاً پوری طرح سے صاف ستھرا قرار دینا مشکل ہے ۔ ضروری ہے کہ لوگ دوسری چیزوں کے علاوہ اپنے ٹی وی ریموٹ اور چھوٹے تولیے بھی روزانہ صاف کریں۔ انکی اس بات سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ جو طریقے صفائی کیلئے اس وقت استعمال ہورہے ہیں وہ خاطر خواہ نہیں۔ کموڈ وغیرہ جراثیم سے بھرے ہوتے ہیں اسلئے ہر پانچویں دن انکی بھی صفائی ضروری ہے۔ہر دو ہفتے پر ٹوتھ برش ترک کردینا چاہئے اور نیا ٹوتھ برش کا استعمال کرنا چاہئے۔ نہانے اور منہ ہاتھ پونچھنے کے تولیے بھی روزانہ صفائی چاہتے ہیں اسی طرح حمام میں لگے پردے بھی باقاعدہ دھونے چاہئے۔