Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم یکجہتی کشمیر نمائشی فٹبال میچ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

اسلام آباد :یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں الفیصل کلب اور ہما کلب کی ٹیموں کے درمیان نمائشی فٹ بال میچ آج پیر کو کراچی کمپنی فٹ بال گراونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے اختتام پر قومی اسمبلی کے سابق رکن میاں محمد اسلم کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ الفیصل کلب کے صدر نے بتا یا کہ میچ منعقد کروانے کا مقصد کشمیری عوام اور بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ہم کشمیر کی آزادی تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

شیئر: