Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں نے قیام ِپاکستان سے قبل ہی الحاق کا فیصلہ کرلیا تھا

پاکستان، کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، مدد کیلئے پُرعزم ہیں،کشمیر اوورسیز فورم
ریاض (جاوید اقبال) کشمیر اوورسیز فورم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد یہ ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فیصلہ نہیں ہوجاتا پاکستان ریاست جموںو کشمیر کے مظلو م مسلمانوں کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔ فورم کے سرپرست اعلیٰ سردار محمد رزاق خان ، چیئرمین چوہدری محمد رفیق، وائس چیئرمین پرویز کھٹانہ، جنرل سیکریٹری حاجی احسان دانش، چیف آرگنائزر شکیل الرحمان اور سردار محمد نعیم افریق نے ایک مشترکہ بیان میں واضح کیا کہ تشکیل پاکستان سے قبل ہی کشمیریوں نے الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کرلی تھی۔ کشمیر اور پاکستان کے باہمی ، ثقافتی ، دینی اور جغرافیائی روابط ہیں اس لئے کشمیر صرف پاکستان کا حصہ ہے۔ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں پر ہندوستانی فوج اور ریاستی مشنری قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ فورم کے ارکان نے واضح کیا کہ جتنی جلدی ہوسکے ہند اس مسئلے کااقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق فیصلہ کردے ورنہ وہ خو د ٹوٹ پھوٹ جائیگا۔

شیئر: