خواتین مٹھائیاں فروخت کرسکتی ہیں!
ریاض ...وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے واضح کیا ہے کہ اگر تجارتی مرکز کا مالک مقررہ شرائط کی پابندی کرے تو ایسی حالت میں سعودی خواتین مٹھائی فروخت کرنےوالی دکانوں پر کام کرسکتی ہیں۔ وزارت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ابا الخیل نے عکاظ سے گفتگو میں کہا کہ خواتین کو رات کے آخری پہر ڈیوٹی نہیں دی جاسکتی، اس کی پابندی لازم ہے۔ علاوہ ازیں نماز کی جگہ ، خصوصی باتھ روم اور آرام کی جگہ مہیا کرنا بھی دکاندار کی ذمہ داری ہے۔ اگر ان تمام شرائط کی پابندی ممکن ہو تو ایسی صورت میں خواتین کو مٹھائی فروخت کرنے والی دکانوں پر ملازم رکھا جاسکے گا۔