بالی وڈ ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم 'گولڈ' کا ٹیزر منظرعام پر آگیا۔یہ ٹیزر اکشے کمار نے اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر مداحوں سے شیئر کیاہے۔گولڈ کے ٹیزر میں اکشے کو اپنے وطن ہندوستان اور ہاکی سے جنون کی حد تک لگاﺅ دکھایاگیاہے۔ اکشے ٹیزر میں کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ' ہم ایک بنگالی ہے ہم ہاکی سے پیارکرتاہے۔ اکشے کمار اپنے کھیل ہاکی کو اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل دلوانے کے خواہشمند ہوتے ہیں وہ اس مقصد اور عزم کو پورا کرنے کیلئے جی جان سے کوششیں کرتے ہیں ۔فلم میں ہندوستان کے1948 کے دور کی حقیقی کہانی کو پیش کیاگیاہے جب ہندوستان نے اولمپک گیمز میں گولڈمیڈل جیتاتھا۔ اس فلم میں اکشے کےساتھ مونی رائے کام کررہی ہیں۔