ابوظبی: دھند کے باعث44گاڑیوں میں تصادم،22افراد زخمی
ابو ظبی: ابوظبی میں دھند کے باعث 44گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے باعث 22افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ شیخ محمد بن راشد شاہراہ پر طریق ابوظبی ، دبئی میں پیش آیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق حادثے کے باعث18افراد کو معمولی زخم آئے ، 2افراد کی حالت نازک ہے جبکہ دو افراد کودرمیانے درجے کے زخم ہوئے۔حادثے کی بنیادی وجہ دھند کے علاوہ ڈرائیوروں کی کوتاہی ہے ۔
گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے کے باعث بڑی پیمانے پر گاڑیوں کا تصادم ہوا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے دھند کے باعث ٹریفک حادثے کی وڈیو شیئر کی ہے ۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
حادثے کی وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں